پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی کئی ایسی اداکارائیں ہیں جن کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ کچھ خواتین فنکاروں کی شادی انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل جبکہ کچھ کی بعد میں ہوئی۔ کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جن کی پہلی شادی نہ چل سکی تو پھر انہوں نے کسی اور جیون ساتھی کا انتخاب کیا۔
آج ہم آپ کو ان سینئر اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے بڑی عمر میں شادی کی۔
بشریٰ انصاری
اداکارہ بشریٰ انصاری سے سب ہی واقف ہیں، یہ نا صرف انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں بلکہ باصلاحیت اور ہر فن مولیٰ بھی ہیں۔ بشریٰ انصاری کی پہلی شادی اقبال انصاری سے ہوئی جو کہ کئی سال بعد اداکارہ نے ختم کر دی۔ تاہم 2019 میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ نے معروف ہدایت کار اقبال حسین سے نکاح کر لیا۔ یہ بات سچ بھی ہے جس کی تصدیق خود اداکارہ نے ٹی وی پروگرام کے انٹرویو میں کی۔
اِرسا غزل
ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی اور اداکارہ اشنا شاہ کی بہن ارسا غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، جس کے متعلق اداکارہ نے خود بتایا۔ ارسا نے انسٹاگرام پر یہ تصویر اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔‘ یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
ثمینہ احمد
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اداکار منظر صہبائی سے گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران نکاح کیا۔ اِن کی شادی نے مداحوں کو بے پناہ حیران کیا کیونکہ یہ بہت اچانک ہوئی تھی۔ مداحوں نے جوڑے کو دعاؤں سے بھی نوازا۔
٭ آپ اِس حوالے سے کیا کہنا چاہیں گے؟ ہمیں ضرور بتائیں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔