میں نے 2 بار، 3 بار اور کئی بار شادیاں کی ہیں لیکن ۔۔ عامر لیاقت نے تیسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

ہماری ویب  |  Apr 27, 2021

عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور ایک مشہور میزبان ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے عامر لیاقت حسین کی ناگن ڈانس ویڈیو کے چرچے جاری ہی تھے کہ اب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار بھی سامنے آگئی ہے۔

معروف اسکالر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر سن کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے اور تنقید کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

لیکن تیسری شادی کی دعوے دار خاتون کے لگائے الزامات کےخلاف عامر لیاقت کا بھی مؤقف سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے ہر کوئی بولنے والی خاتون سے متاثر ہوتا ہے ، لیکن کوئی بہری گونگی عورت سے شادی نہیں کرتا ، لوگ آپ سب کی طرح بہت کچھ بولتے ہیں ، اور آپ لوگوں کے مطابق میں نے دو بار ، تین بار اور کئی بار شادیاں کی ہیں، لیکن میری شادی صرف طوبیٰ سے ہوئی ہے ،اور صرف وہی میری بیوی ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون ہانیہ نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی طرف سے بھیجے گئے موبائل پیغامات، ویڈیو کالز کے سکرین شاٹس اور دیگر ثبوت موجود ہیں جن سے وہ ثابت کر سکتی ہے کہ عامر لیاقت اس کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More