میری ساس میرا بہت خیال رکھتی ہیں وہ ساتھ نہیں رہتی کیونکہ ۔۔ اداکارہ حنا الطاف کا اپنی ساس کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 26, 2021

باصلاحیت اداکارہ و ہوسٹ حنا الطاف اور ان کے شوہر اداکار آغا علی کی جوڑی کو پرستاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گذشتہ سال رمضان المبارک میں ان کی شادی کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔

حال ہی میں حنا الطاف اور آغا علی نے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں حنا الطاف نے اپنی ساس کے ساتھ رشتے کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا ، "میری ساس بہت پیاری ہیں ، وہ ہمیشہ مجھ سے پیار کرتیں اور میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر میری تصاویر پر خوبصورت کمنٹس بھی لکھتی ہیں۔

حنا نے اپنی ساس سے متعلق مزید بتایا کہ جب بھی میں لاہور جاتی ہوں یا کہیں جانے کی پلاننگ کرتی ہوں تو وہ میرے پہنچنے سے پہلے مجھے فون کرکے پوچھتی رہتی ہیں، اس کے علاوہ کھانے کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ تمھارے لیے کیا کھانا بناؤں؟ ‘ حینا نے مزید کہا جب بھی میں ان کےہاں جاتی ہوں ، وہ میرے لئے لذید کھانا تیار کرتی ہے اور مجھے اپنی ساس کے ہاتھ کی بریانی ، مکرونی اور سبزی بہت پسند ہے۔

حنا الطاف کی ساس لاہو میں رہائش پزیر ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر آغا علی کے ہمراہ کراچی میں رہتی ہیں۔

اداکارہ حنا الطاف نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More