پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وبا سے متاثرہ اپنی بہن سنبل شاہد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد کی حالت بے حد تشویشناک ہے اوراس وقت وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس میں مبتلا اپنی بہن کے نام ایک جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنبل شاہد کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'میری پیاری بہن سنبل شاہد اٹھ جاؤ، ہم پریشان ہیں'۔
بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کہ 'جلد ٹھیک ہوجاؤ، خدا کے لیے سنبل ٹھیک ہوجاؤ'۔
خیال رہے کہ بشریٰ انصاری نے 10 اپریل کو اپنی بہن سنبل شاہد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا۔