بیٹے کی پیدائش ہوگی تو سر منڈوا لیں گے اور۔۔۔ بیٹے کے پیدا ہونے پر گنجا ہونے والا خاندان

ہماری ویب  |  Apr 26, 2021

آپ نے اکثر لوگوں کو اللہ پاک سے مختلف منتیں مانگتے دیکھا ہو گا لیکن گجرانوالہ کے اس خاندان نے بیٹے کے پیدا ہونے سے پہلے انوکھی منت مانگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے خاندان نے منت مانی تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہوگی تو سب سرمنڈوائیں گے اور جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو سب نے اپنے سر منڈوا بھی لیے۔

بچے کے باپ عثمان نے منت مانی تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہوگی تو سر منڈوائیں گے اور دس ماہ قبل دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تو عثمان اور ان کے بھائیوں سمیت گھر کے سب بچوں نے سر منڈوایا۔

دس ماہ سے خاندان کے سبھی افراد سر منڈوا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ منت مانی ہے کہ بچوں کی سالگرہ تک سر پر بال نہیں آنے دیں گے۔

ان لوگوں نے ایک حجام مقرر کیا ہے جو ہر 15 دن میں آکر سب کو گنجا کر دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More