ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان خود ہی شہریوں کو ویکسین لگانے لگیں

ہماری ویب  |  Apr 26, 2021

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اتوارکی چھٹی کے دن اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ویکسی نیشن کےعمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات دیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے متعدد بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن بھی کی، سینٹر پر موجود بزرگ شہری ان کے اس عمل سےمتاثر ہوئے اور انہیں دعائیں دیں۔

فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ وہ صحافی برادری کے لیے بھی ویکسی نیشن کا اعلان کریں گی اوراپنے ہاتھوں سےصحافیوں کی ویکسی نیشن بھی کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More