بھارت میں کورونا کی خوفناک صورتحال سے جہاں قیامت برپا ہے، لوگ سڑکوں پر کہیں آکسیجن کے لئے تڑپ رہے ہیں تو کہیں آئسولیشن وارڈ کے لئے، کسی کو اپنے پیارے کی آخری رسومات ادا کرنے کی جگہ نہیں مل رہی تو کسی کو ڈاکٹر نہیں مل رہا، ایسے میں ہر کوئی اپنی سی ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح اپنی اور اپنے عزیزوں کی جان بچائی جاسکے۔
اس صورتحال میں پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
'' وہ خُدا رحمان ہے وہی ہے تو ہے جو سب کی مدد کرے گا، نور نے پیغام میں بھارتیوں کے لئے ایک مشورہ بھی لکھ ڈالا ہے، یہ کہتی ہیں کہ جس کو کورونا ہوگیا ہے اس کو دن میں تین مرتبہ سورۃ رحمان سنائیں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ مجھے ہمدردی ہے آپ لوگوں سے، اور آپ لوگوں کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں۔''
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتوں کی تعداد اب تک ایک سو انیس ہزار یعنی 119 ہزار ہوچکی ہے جو پوری دنیا میں تیسرے نمر پر پہنچ گئی ہیں۔