اگر میں سیاستدان نہ ہوتی تو پھر میں ۔۔ دیکھیں شرمیلا فاروقی کا خوبصورت گھر اور ساتھ ہی جانیں ان سے متعلق دلچسپ باتیں جو آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Apr 25, 2021

شرمیلا فاروقی جن کا شمار پاکستان کی خوبصورت سیاستدان خواتین میں ہوتا ہے، ان کے بارے میں اکثر ویڈیوز اور پیغامات تو ہم سب سوشل میڈیا پر دیکھتے اور سنتے ہی رہتے ہیں، مگر آج ہماری ویب سے جانیئے شرمیلا کے بارے میں چند ایسے حقائق جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے۔

شرمیلا فاروقی سےمتعلق دلچسپ باتیں:

٭ شرمیلا فاروقی کھانا بنانے اور کھانے کی شوقین ہیں، انہیں چاکلیٹ یا آئس کریم نہیں پسند ہے، البتہ یہ فرانسیسی کھانوں کی شوقین ہیں۔

٭ ان کو وینس گھومنا بہت پسند ہے، یہ اکثر اپنی فیملی کے ہمراہ گھومنے پھرنے بھی جاتی ہیں اور ہر لمحہ انجوائے کرتی ہیں۔

٭ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے شرمیلا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ: '' میں اپنی نیند پوری کرتی ہوں، اچھا کھاتی ہوں، اچھا سوچتی ہوں اور خوش رہتی ہوں اس لئے میں حسین ہوں۔''

٭ میں صبح سویرے اٹھتی ہوں، مجھے دیر تک سونا نہیں پسند، دن بھر کام کرو رات بھر سو جاؤ یہ ایک متوازن روٹین ہے۔

٭ میں فارغ وقت میں اپنے بیٹے حُسین کے ساتھ کھیلتی ہوں، اس کو مختلف کتابیں پڑھاتی ہوں، کہانیاں سناتی ہوں اور اس کے ساتھ کھلونوں سے کھیلتی ہوں۔

٭ شرمیلا نے یہ بھی کہا کہ اگر میں سیاستدان نہ ہوتی تو ایئر فورس میں جہاز اڑاتی مجھے جہاز اڑانے کا بہت زیادہ شوق ہے۔

٭ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں وزیرِاعظم ہوتی تو ملک سے مہنگائی ختم کردیتی، مہنگائی سے میں بھی پریشان ہوں، ہر شخص پریشان ہے، آٹا، بجلی، سبزی ہر چیز کا دام دگنا ہوگیا ہے۔

٭ شرمیلا کہتی ہیں مجھے صرف کراچی پسند ہے، مجھے کوئی سوپر پاور ملے تو میں جب چاہوں کراچی میں بارش کروا دوں۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے یہ انٹرویو گزشتہ سال ایک نجی ٹی وی کو دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی پسند سے متعلق چند سوالات کا جواب دیا اور اپنا گھر بھی دکھایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More