پاکستان کی مشہور شخصیات یا شوبز کے دیگر ستارے یوں تو ہمیں سوشل میڈیا یا ٹیلی ویژن اسکرینز پر کافی خوش اور مطمئن دکھائی دے رہے ہوتے ہیں لیکن ان کی اصل زندگی میں کیا چل رہا ہے یہ صرف وہ یا ان کے قریبی لوگ ہی جان سکتے ہیں۔
کئی ایسی شخصیات شوبز کا حصہ ہیں جن کے خونی رشتوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، آئیے بتاتے ہیں آپ کو۔
ڈاکٹر ام راحیل
مختلف مارننگ شوز میں ہمیشہ ہنستے مسکراتے چہرے کے ساتھ لوگوں کو ٹوٹکے، چہرے اور بالوں کے مسائل کا حل بتاتی ڈاکٹر ام راحیل کو دیکھ کر کوئی بھی شخص یہ اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اس چہرے کے پیچھے کتنے دکھ اور درد چھپے ہیں۔ ڈاکٹر ام راحیل کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ ان کے بیٹے کو کسی نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ ایک پروگرام میں بتاتے ہوئے ام راحیل کا کہنا تھا کہ ہمیں آج تک نہیں پتہ چل سکا کہ وہ کون لوگ تھے۔
شاید ڈکیتی کے لیے کچھ لوگ آئے تھے، میں نے اور بیٹیوں نے شور کی آواز سنی تو ہم چھت پر بھاگے۔ چھت پر جا کر دیکھا کہ بیٹا راحیل اوندھے منہ پڑا ہے ، میں نے کہا بیٹا اٹھو تو کہنے لگا کہ ماما میں نہیں اٹھ سکتا، میری کمر دیکھیں۔ کمر دیکھی تو اس پر کوئی نشان تھا۔ ہم نے جلدی جلدی گاڑی نکالی، اسے اسپتال لے کر گئے لیکن وہ دنیا سے رخصت ہو گیا۔
مائرہ خان
پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے بھی اپنے شوہر کو کھویا جو کہ انتہائی افسوسناک تھا۔ مائرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے شوہر کو سڑک پر گولی ماری گئی۔ ویڈیو دیکھیں