شوبز انڈسٹری میں بہت سے نئے اداکار آتے ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، ان میں سے ایک قدسیہ علی بھی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل اولاد میں بہترین اداکار کے جوہر دکھانے والی اداکارہ قدسیہ علی کی اداکاری سے دیکھنے والے ان سے خوب متاثر ہوئے ہیں۔
ڈرامے میں انہوں نے منی کا کردار نبھایا ہے جو لوگوں کو بہت پسند آیا۔
آج ہم اداکارہ قدسیہ علی سے متعلق چند دلچسپ باتیں جانیں گے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔
1- باصلاحیت اداکارہ قدسیہ علی ڈراموں کے علاوہ ماڈلنگ انڈسٹری میں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔
2- قدسیہ علی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔
3- اولاد ڈرامہ سیرل سے انہوں نے اپنے ڈرامائی کیرئر کی شروعات کی۔
4- اداکارہ قدسیہ علی کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔
5- ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ کو اپنے گھنگریالے بال بے حد پسند ہیں۔