کورونا وائرس کی تیسری لہر نے جہاں دنیا کو متاثر کیا ہے وہیں پاکستان میں بھی کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت اس وقت سنگین ترین حالت میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ علاج صرف ماسک اور احتیاط ہے جبکہ ماسک کا درست استعمال لازمی ہے۔ ٹھوڑی پر ماسک سجانے اور دوران گفتگو ناک سے ہٹانے پر بھی ساری تدابیر فیل ہوجاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے ماسک کا مسلسل اور درست استعمال ہی آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔
ملک میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور مختلف شہروں میں اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔