شوبز میں کام کرنے والی کئی پاکستانی اداکار اور اداکارائیں ایسی دکھائی دی ہیں جن کا بہت سالوں بعد معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس مشہور شخصیت کے بیٹے یا بیٹی ہیں۔
وہیں اب ایک اور معروف پاکستانی اداکارہ زہویا ناصر بھی ایک مشہور شخصیت کی بیٹی نکلیں۔
اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔
نغمہ نگا ناصر ادیب مولا جٹ اور اسی جیسی 412 فلمیں لکھنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ انہوں نے 30 برس کی عمر میں سینما کے لیے پہلی فلم ’وحشی جٹ‘ لکھی تھی۔
ناصر ادیب کو 2019 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
علاوہ ازیں ناصر ادیب نے فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے یہ فیصلہ فلمسازوں کو پروڈکشن کی جانب لانے کے لیے کیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ اہم موضوعات پر ان کی تحریر کردہ کہانیوں پر فلمساز و ہدایت کار اپنے طور پر کام کریں۔
فنکارہ زویا ناصر پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ روزمرہ مسائل اور ٹرینڈز پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ انہوں نے چند ہفتوں قبل ہی اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کے ساتھ منگنی کی تھی۔