جب ہم ابو کی 2 یا 3 شادیوں کا سنتے تھے تو ہم لوگ ۔۔ اداکارہ مومل شیخ نے اپنے ماں باپ کی طلاق کے بعد آنے والی مشکلات کا بتاتے ہوئے سب کو افسردہ کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 23, 2021

مومل شیخ اور سونیا حسین پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارائیں ہیں جن کی اداکاری ان کے پرستار دیوانے ہیں۔ دونوں اداکاراؤں نے مختلف مقبول ڈرامہ سیریل اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

حال ہی میں دونوں اداکارائیں سونیا حسین اور مومل شیخ اپنی اپنی والدہ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی جس میں ڈھیر ساری گفتگو ہوئیں۔ پروگرام میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

شو کے دوران مومل نے مشکل وقت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہابچپن سے ہم صرف وہی سنتے تھے جو لوگ ہمارے والد اور ان کی دوسری اور تیسری شادیوں کے بارے میں بات کرتے تھے۔

مومل نے بتایا کہ علیحدگی کے باوجود ، ہماری والدہ ہمیشہ ہمارے والد اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ رہتی آئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ہمیں والد سے بہت قریب رکھا اور کبھی ان سے دور نہیں ہونے دیا۔ اکثر، لوگ ہمیں بے رحمی سے کہا کرتے تھے کہ انہوں نے ہماری والدہ کا نام کبھی نہیں سنا یہ بھی کہا کہ ہمارے والد کسی اور سے شادی کر چکے ہیں، ان جملوں نے ہمیں بہت پریشان کیا۔

اداکارہ مومل نے بتایا کہ میری امی ڈپریشن کا شکار رہتی تھیں اور ان پر مائگرین کے حملے بھی ہوا کرتے تھے لیکن اس کے باجود انہوں نے بہت خیال رکھا۔

باتوں کے دوران مومل شیخ کی والدہ اور ساتھ ہی سونیا حسین بھی جذباتی ہو گئیں۔

مزید کیا گفتگو ہوئی جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More