ثناء اور داؤد جن کی محبت کی مثال سارے جہان میں گونج رہی ہے ان کی مختصر ویڈیوز بھی بہت شوق سے لوگ دیکھ بھی رہے ہیں اور لائک بھی کر رہے ہیں۔ ہم بھی آپ کو ان کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔
داؤد کے چونکہ دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے پاس کمانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، یہ معذور ہیں اور مستقل بستر پر ہیں۔
لیکن اب ان کو پنجاب حکومت اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے امداد بھی دی گئی ہے اور داؤد کو ایک وہیل چیئر بھی دی گئی ہے، جس پر بیٹھ کر داؤد کہیں بھی خود سے جا سکتے ہیں، یہ آٹومیٹک وہیل چیئر ہے۔
اب داؤد کا کہنا ہے کہ:
'' میں کسی پر بوجھ نہیں بنوں گا، مجھے دیکھنے اور سپورٹ کرنے والے بھائیوں نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں یوٹیوب چینل بنا لوں اور وہاں ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کردوں اس سے میں گھر بیٹھے کما سکتا ہوں، میری گزارش ہے ہر اس شخص سےجو مجھے دیکھ رہا ہے وہ میری ویڈیوز کو ایسے ہی لائک کے، دیکھے، شیئر کرے، ہم آپ کو اپنی روٹین بھی بتاتے رہیں گے اور آپ کے ساتھ جُڑے رہیں گے۔