تفصیلات کے مطابق سکھر کے تاجروں نے سندھ حکومت سے اتوار کے روز تجارتی اور کاروباری مراکز بند نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
سندھ حکومت نے سکھر کے تاجروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے اتوار کو بازار اور دکانیں کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع سکھر میں اتوار کو دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور جمعے، ہفتے کو تجارتی و کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تجارتی و کاروباری مراکز کے نئے اوقاتِ کار جاری کرتے ہوئے ہفتے میں دو روز چھٹی کے دن بھی تبدیل کیے تھے۔
جس کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے بازار جمعے اور اتوار کے بجائے ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے جبکہ سحری کے بعد سے شام 6 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ اگر ہم شہر قائد کی بات کریں تو یہاں بھی سندھ حکومت نے تاجروں کی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے انکے بھی اوقات کار تبدیل کیے ہیں جوکہ اب یہ ہیں تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے جبکہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔
کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔