میں یہ کام کر رہی ہوں کیونکہ اب ۔۔ عامر لیاقت کی پہلی بیوی آج کل کہاں غائب ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

عامر لیاقت کی پہلی بیوی سیدہ بُشریٰ اقبال کو ان کی طلاق کے بعد سے ہی لوگ پہچانتے ہیں کیونکہ اس سے قبل وہ اسکرین پر کم ہی نظر آتی تھیں۔ آج کل چونکہ سوشل میڈیا اور خصوصاً انسٹاگرام پر تمام شخصیات کے ذاتی اکاؤنٹس موجود ہیں جن کے ذریعے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اب کیا کا کام کر رہے ہیں۔

گزشتہ رمضان بشریٰ ایک نجی ٹی وی پر رمضان شو ہوسٹ کر رہی تھیں، مگر اس مرتبہ بشریٰ اپنے یوٹیوب چینل سیدہ بشریٰ اقبال فین پیج پر انسائیٹ ود بُشریٰ کے نام سے رمضان اسپیشل شو کر رہی ہیں، جس میں یہ مختلف اسلامی اسکالرز اور میڈیا پرسن کو مدعو کرتی ہیں، اور ان سے ان کی سوانح سے متعلق سوالات کرتی ہیں۔

ان کے چینل کو اب تک 2 ہزار سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں، گذشتہ روز انہوں نے علامہ کوکب نورانی کو اپنے شو میں مدعو کیا اس سے قبل ایک شو کا آغاز کرتے ہوئے بشریٰ نے بتایا تھا کہ:

'' میں یہ کام اس لئے کر رہی ہوں کیونکہ مجھے سکون ملتا ہے، خدا کے کلام سے، خدا کی باتوں سے دل مطمئن ہو جاتا ہے، لوگوں کے تجربات سے ان کے رویوں سے ان کی کہانیوں سے سبق ملتا ہے ، جس سے انسان اپنی اصلاح بآسانی کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More