جہاز کا حادثہ ہوا اور میں ۔۔ جب سب کا قرض لوٹایا تو علاج کے پیسے نہ تھے، اداکار بابر علی مشکل حالات کے بارے میں بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئے

ہماری ویب  |  Apr 21, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار بابر علی جو مختلف ولن کے کرداروں سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ماضی میں ان کا ڈرامہ لنڈا بازار بہت مقبول ہوا۔

حال ہی میں بابر ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے، جس میں انہوں نے ماضی سے متعلق بتایا کہ:

'' کامیابیاں یوں ہی نہیں ملتی ہیں، بلکہ بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور اس سب میں اپنے گھر والے ہی آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔ میرے ماضی کا سب سے تلخ واقعہ جو مجھے یاد ہے وہ یہ تھا کہ، میں گڈانی پر فلم کی شوٹنگ کے دوران مصروف تھا کہ جہاز میں حادثہ ہوا اور میں 110 فٹ سے نیچے گرگیا، میرے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور جب مجھے ہوش آیا تو مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں 6 مہینے تک بستر پر رہوں گا، اب بیڈ سے بھی نہیں اٹھ سکتا ہوں، میرے ہاتھوں سے وقت 60 70 فلمیں نکل گئیں، یں افسردہ تھا اور میرے گھر کے باہر لوگوں کی لائن لگی ہوئی تھی کیونکہ فلم میں کام کرنے کے لئے پیسہ لیا تھا، اس کو واپس لینے کے لئے لوگ اپنے پیسے مانگنے آتے تھے، مگر مجھے اپنے والد کی نصیحت یاد تھی، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ بُرے وقت کے بعد آسانی بھی آتی ہے۔

میں نے اس وقت سب کا قرض لوٹایا، میرے پاس علاج کے لئے رقم نہ تھی، مگر وہ بُرا وقت ٹل گیا، میں بستر پر تھا ایک دن اچانک مجھے کال آئی اور دو فلموں میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ ایک فلم خلیل الرحمان کی تھی اور دوسری فلم سید نور صاحب نے مجھے دی تھی، میں دونوں فلموں میں کام کرنے کے لئے راضی نہ تھا کیونکہ ولن کا کردار تھا، لیکن پیسوں کی ضرورت بھی تھی اور کام بھی چاہیئے تھا، اس لئے پاؤں میں پلاسٹر ہونے کے باوجود ان فلموں میں کام کیا۔

جتنا پیسہ میں نے ولن کے کرداروں سے کمایا، اتنا کبھی ہیرو بننے سے نہیں کمایا تھا، مجھے خوشی ہے کہ خُدا نے ہر وقت میرا ساتھ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More