میری ساس بالکل میری ماں جیسی ہیں ۔۔ ونیزہ احمد اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Apr 21, 2021

ونیزہ احمد پاکستان کی مشہور سابقہ ماڈل ہیں جن کا فیشن کی دنیا میں نام رہ چکا ہے۔ ماڈلنگ کے فرائض انجام دینے کے بعد ونیزہ نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہیں آخری بار ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں دیکھا گیا تھا جس میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

فیشن انڈسٹری کی سابقہ سپر ماڈل ونیزہ احمد نےحال ہی میں ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کی جولائی 2010 میں اسلام آباد میں مقیم بزنس مین علی افضل ملک سے شادی ہوئی۔ پروگرام کے دوران ونیزہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ شادی کرنے سے ڈرتی رہی ہیں کیونکہ شادی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ونیزہ نے بتایا کہ وہ 25 سال سے اپنے شوہر کو جانتی تھیں اور ان علی افضل ملک کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی۔ لیکن وہ امریکہ چلے گئے اور وہ اپنے کیریئر میں مصروف ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے شادی کرنے کا سوچا تھا لیکھ حالات کچھ ایسے ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ یہاں سے امریکہ شفٹ ہوگئے تھے اور میں یہاں مصروف ہوگئی۔

ونیزہ نے بتایا کہ پھر اچانک مجھے علی افضل کی پروفائل اکاؤنٹ فیسبک پر نظر آئی کیونکہ اس وقت فیسبک نیا نیا آیا تھا اور بہت زیادہ استعمال کیا جارہا تھا۔ حیران کن طور پر اس وقت وہ پاکستان میں موجود تھے اور جب ان سے ملاقات ہوئی تو علی نے سیدھا نکاح کرنے کے لیے کہا۔

ونیزہ نے بتایا کہ انہوں نے استخارہ کیا اور وہ بہت اچھا بھی آیا۔

اداکارہ کا اپنی ساس سے متعلق کہنا تھا کہ ان کی ساس بالکل ان کی ماں کی طرح ہیں۔

ونیزہ احمد نے اپنی شادی سے متعلق مزید کیا بتایا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More