اعتراف کرتا ہوں جوتا مارنے والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ ۔۔ شاہد خاقان نے اپنے تلخ جملوں کی وضاحت کر دی

ہماری ویب  |  Apr 21, 2021

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں اسپیکر کو جوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

پرائیویٹ ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر صاحب بولنے کاموقع دیے بغیر قرارداد کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پارلیمان کی روایات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کو کچھ سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

تلخ کلامی کے دوران شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کو کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا تھا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More