اب ہر سال کورونا وائرس کی کتنی خوراکیں لگوانا ہوں گی؟

ہماری ویب  |  Apr 20, 2021

دنیا بھر کورونا کے وار جاری ہیں وہیں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین بھی لگائی جاری ہے تاہم اب طبی حلقوں میں یہ بحث کی جارہی ہے کہ کیا زندگی میں ایک مرتبہ ویکسین لگوانا کافی ہوگا یا پھر کسی بھی انسان کو ایک سے زائد مرتبہ ویکسینیشن کی ضرورت ہوگی؟

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف موثر ویکسینیشن کے پیش کرنے کے بعد حال ہی میں سامنے آنے والے بعض بیانات اس ضمن میں تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی تیسری ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ خوراک دوسری خوراک کے تقریباً 12 ماہ بعد لگائی جائے گی۔

فائزر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ بورلا کے مطابق لوگوں کو دوسری خوراک کے 12 ماہ بعد تیسری خوراک کی ضرورت ہوگی۔

امریکی نیوز نیٹ ورک سی این بی سی کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کو ہر سال ویکسینیشن کی ضرورت ہو۔

قبل ازیں فائزر اور بایو این ٹیک کمپنیوں کا کہنا تھا کہ دو خوراکوں پر مشتمل ان کی مشترکہ ویکسین پہلی خوراک کے بعد کورونا کے خلاف 91 فیصد اور دوسری خوراک کے بعد کورونا کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More