رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ۔۔ کورونا وائرس سے نجات کیلئے یوم توبہ و استغفار کے طور پر منانے کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 16, 2021

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا سے نجات کے لیے پاکستان میں آج جمعہ کا دن 'یومِ توبہ و استغفار' کے طور پر منایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے صدر مملکت کی ہدایت پر یومِ توبہ و استغفار کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یومِ توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کورونا سے نجات کے لیے اس جمعہ نماز استغفار ادا کریں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More