غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے کیسز کی سماعت کیلئے علیحدہ عدالتیں بنانے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Apr 15, 2021

گورنرپنجاب چوہدری سرورکی زیرصدارت لاہورمیں اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ویڈیو لنک کےذریعے بیان ریکارڈکرانےکی اجازت پرغور کیا گیا جب کہ وائس چیئرمین اوورسیزکمیشن پنجاب وسیم اخترنے اجلاس میں بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےکیسز کےفیصلوں کے لیے وقت کی حدمقررکی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیزپاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کاکردارقابل تحسین ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More