شہری ہوجائیں تیار ! محکمہ موسمیات نے ملک کے کن علاقوں میں بارش کا کی پیشگوئی کر دی؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2021

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جب کہ کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوگی جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More