تفصیلات کےمطابق یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تجویز پر حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں ویکسی نیشن سینٹرز کو دو شفٹوں میں چلانے کا اعلان کردیا۔حکومتی فیصلے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران افطاری کے بعد بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے خواہش مند شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی اور وہ اپنی باری پر آرام سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لیں گے۔
اس کےعلاوہ پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز پہلی شفٹ میں صبح 10سے شام 4 بجے جبکہ دوسری شفٹ میں رات 9 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اور اسی طرح سندھ میں ویکسی نیشن سینٹرز صبح 9 سے دوپہر 1 بجے جبکہ مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز رات ساڑھے 8 سے 12 بجےتک کھلے رہیں گے۔جبکہ خیبرپختونخوامیں ویکسی نیشن سینٹرز صبح 10 سے دوپہر 2 جبکہ شہری علاقوں میں سینٹرز رات10سےایک بجےتک کھلے رہیں گے۔
اور بلوچستان میں حکومتی اعلان کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز صبح 9سےدوپہر 1 جبکہ کوئٹہ میں ویکسی نیشن سینٹرز رات 8 سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے، اسی طرح آزادکشمیرمیں ویکسی نیشن سینٹرزصبح 9سےدوپہر 2 اور دوسری شفٹ میں رات 8 سے 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔
این سی اوسی کی تجویز میں گلگت،بلتستان اور اسلام آباد بی شامل ہےاور یہاں ویکسی نیشن سینٹر گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن سینٹرزصبح 10سے2 اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز دوسری شفٹ میں رات9سے12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسلام آباد میں مختص کردہ ویکسی نیشن سینٹرز دوپہر 12 سے 4 بجے اور دوسری شفٹ میں رات 8 سے 12 بجےتک کھلے رہیں گے۔