رمضان المبارک میں بینکوں‌ کے نئے اوقاتِ‌ کار جاری

ہماری ویب  |  Apr 14, 2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے تمام نجی بینکوں کو نوٹی فکیشن بھیجا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران بینکس معمول کے مطابق عوامی خدمات انجام دیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نجی بینکوں کو مقررہ کردہ اوقات کے مطابق تمام بینکوں، مالیاتی اداروں اور مائیکروفنانس بینکس میں میں پیر تا جمعرات عوامی لین دین صبح 10 بجے دوپہر دیڑھ جبکہ جمعے کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیرسے جمعرات 10سے 4 بجے ہوں گے، جس کے دوران دوپہر دو بجے سے سوا دو (پندرہ منٹ) نماز کا وقفہ بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ جمعے کے روز بینکوں کے دفتری اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہی ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری کردہ اوقاتِ کار کا اطلاق پاکستان کے تمام بینکس پر ہوگا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان المبارک اور عید کی تعطیلات کے بعد تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوام کو پرانے اوقات یعنی صبح 9 سے شام پانچ بجے تک خدمات فراہم کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More