ہماری ویب | Apr 13, 2021
تفصیلات کے مطابق استعفے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بھجوائے جو پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھیجے ۔پی پی کی رہنما شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کے پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے بھجوائے گئے۔
واضح رہےکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سے استعفے دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی شوکاز نوٹس بھیجنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More