ثناء اور داؤد کو نہ صرف ہورے پاکستان میں بھارت اور دیگر ممالک میں بھی لوگ جاننے لگے ہیں، کیونکہ جب پہلی مرتبہ داؤد اور ثناء کی محبت کا قصہ عام ہوا تو ہر شخص ان کی محبت کو سراہتا دکھائی دیا۔
جس کے بعد اب ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، کوئی داؤد کا علاج کروانا چاہتا ہے تو کوئی اس کے میڈیکل کے اخراجات اٹھانے میں مدد کر رہا ہے۔
ایسے میں ثناء جو داؤد سے بے پناہ محبت کرتی ہیں، انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ:
'' داؤد چاہتے تھے کہ میں ان کے لئے کھانے میں کڑی چاول بناؤں مگر میں ان کی یہ خواہش پوری نہ کرسکی تھی جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں ہم سے ملنے کچھ مہمان آئے ہوئے تھے، اس لئے آج میں نے سوچا کہ ان کی پسند کے کڑی چاول بنا کر ان کو سرپرائز دوں، اب میں ان کو کھلانے جا رہی ہوں۔ ''
یہ پوری ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کو اب تک 165 ہزار لوگ پسند کر چکے ہیں۔