کراچی اور لاہور میں سڑکوں کی کیا صورتحال ہے! مذاکرات اب تک کیوں نہ ہو سکے؟

ہماری ویب  |  Apr 13, 2021

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن، حب ریور روڈ، اسٹار گیٹ، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی ڈھائی نمبر میں بھی سڑکیں بند ہیں، کورنگی ڈھائی سے تین نمبر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں اور شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جب کہ شارع فیصل اسٹارگیٹ پر دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہے، ملیر سے ائیرپورٹ آنے اور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ حسن اسکوائرپل کےنیچے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال ہے جب کہ ٹاورچوک پرسڑک کھول دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں شاہدرہ چوک اور ٹھوکرنیازبیگ کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا ہے جب کہ بھٹہ چوک،شنگھائی فلائی اوور اور چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More