ہفتہ کے آغاز پر ہماری ویب اپنے پڑھنے والوں کے لیے ایک دلچسپ آرٹیکل لاتی ہے جس میں گزرنے والے ہفتے کی کچھ وائرل تصاویر دکھائی جاتی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہوا ہوتا ہے۔
آج بھی ہم آپ کو کچھ دلچسپ تصاویر دکھانے والے ہیں۔
1) برطانوی شہزادے چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کی یہ تصویر
کمیلا پارکر کی دوپٹہ اوڑھے یہ تصویر گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہوئی۔ کمیلا پارکر نے لندن کے اسلامک کلچرل سوسائٹی کی مسجد میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ مسجد میں آنے کے لیے کیمیلا پارکر نے اپنے سر پر دوپٹہ اوڑھا جبکہ انہوں داخل ہونے سے قبل جوتے بھی اتارے۔
2) حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ یہ تصویر
حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ یہ تصویر بھی گزشتہ ہفتہ خوب وائرل ہوئی جو کہ نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شئیر کی گئی۔ مداحوں نے یہ تصویر بڑی تعداد میں شئیر کی اور اس پر اپنے تبصرے پیش کیے۔
3) اقراء عزیز کی والدہ کے ساتھ یہ تصویر
یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز اور اُن کی والدہ سے متعلق یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی جس پر متاثر کن کیپشن درج تھا۔ یاسر حسین نے لکھا کہ میری بیوی اپنی والد ہ آسیہ عزیز کے ساتھ جو کہ ( پاکستان کی سب سے پہلی کریم سروس کی ڈرائیور) ماشاءاللّٰہ سے اپنی بیٹی کی نئی کار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ خود دار عورتوں کے چہرے پر الگ ہی ایک چمک ہوتی ہے۔
4) فواد چوہدری کی سالگرہ پر ریشم کی تصویر
فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
5) زرتاج گل کی خاوند کے ہمراہ تصویر کے چرچے
پاکستان کی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی شوہر ہمایوں رضا خان کے ہمراہ تصویر وائرل ہوئی۔ زرتاج گل نے شوہر کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بغیر کسی کیپشن کے زینت بنائی۔
6) حسن علی کے گھر ننھی پری کی پیدائش
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ان کی اہلیہ سامعہ آرزو نے بیٹی ہیلینا کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جو وائرل ہو گئی۔
7) اداکارہ منشاء پاشا کا نکاح
گزشتہ روز نامور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ منشا پاشا کی نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہوئیں۔
٭ آپ کی پسندیدہ تصویر کون سی ہے؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔