سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے اور کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصا ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے رہی ہے۔
اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کردیا جائے۔
ساتھ ہی ساتھ کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا بھی امکان ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمندان واپس لیے جاسکتے ہیں۔