سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونا انتہائی عام بات ہے، کبھی تو ویڈیوز متاثر کن جبکہ کبھی وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ہوتیں۔
یہ آرٹیکل جو آج آپ کے لیے لائے ہیں، انتہائی دلچسپ ہے۔ آج ہم آپ کو دولہا دلہن کی اپنی شادی کی تقریب میں کچھ خصوصی اور منفرد انٹری کی ویڈیوز دِکھانے جا ریے ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔
1) ٹرک پر انٹری
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن ٹرک پر آئے۔ یہ اس قدر منفرد انٹری تھی کہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔
2) اسماء الحسنیٰ کے ساتھ دولہا دلہن کی یہ شاندار انٹری
اِن ویڈٰیوز میں سے ہی ایک ویڈیو اللہ کے 99 ناموں کے ساتھ انٹری کی تھی۔ یہ ویڈیو جہاں لوگوں نے بے حد پسند کی وہیں لاکھوں کروڑوں صارفین نے شئیر بھی کی۔ اس ویڈیو میں دولہا دلہن انٹری دے رہے ہیں اور پیچھے اسماء الحسنیٰ چل رہا ہے۔
3) اونٹ پر انٹری دینے والی دلہن
گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر تو نئے نویلے جوڑے کی انٹری دیکھی ہو گی لیکن کیا کبھی آپ نے کسی دلہن کو اونٹ پر داخل ہوتے دیکھا ہے؟ یہ ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے جس پر لوگ تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے مزاحیہ ٹھہرا رہے ہیں۔
4) منفرد انٹری
شادی کی اس انٹری میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح دولہا ڈانس کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ہمراہ ہال میں داخل ہوا۔ ڈھول کی تھاپ پر دولہے کے منفرد رقص نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رکھی تھی۔ جبکہ ڈھول محض ڈھول والے نہیں بلکہ دولہا کے دوست بھی بجا رہے تھے۔
٭ آپ کی اِس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔