تمام پاکستانی عمرہ زائرین اس انتظار میں ہیں کہ انہیں عمرہ کرنے کی اجازت کب ملے گی، اور اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرقی وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ کی اجازت ملی تو زائرین کے لیے خصوصی اقدامات طے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے مقامی لوگوں کے لیے عمرے کا اعلان کیا تاہم بیرونی ممالک کے کوگوں کے لیے کوئی حکتم عملی وضع نہیں کی،تاہم یہ ضرور بتایا گیا کہ جو ویکسین لگوائے گا وہ ہی عمرے پر جاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کی اجازت ملی تو زائرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، عمرے سے متعلق تیاری مکمل ہے سعودی حکام کی ہدایت کا انتظار ہے۔