لوگوں کا اسکائی ڈائیونگ کی طرف رجحان دن بدن بڑھے جا رہا ہے، ایسے میں ہوا میں اڑتی ان خاتون کی ی ویڈیو سوشل میڈیا ہر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
تاہم کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ خاتون کون ہیں؟
تفصیلات کے مطابق اسکائی ڈائیونگ کرتی یہ خاتون پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان ہیں جو کہ مالم جبہ کے برفیلے موسم کو انجوائے کر رہی ہیں۔
عظمیٰ خان سیاحت کی شوقین ہیں اور وہ بچوں کے ساتھ ملک کے سیاحتی مقامات پر جاتی رہتی ہیں۔
کووڈ کی صورتحال میں عظمیٰ خان مصباح الحق کے ساتھ بیرون ملک نہیں گئیں تاہم ماضی میں عظمیٰ خان بیرون ملک دوروں پر بھی سیاحت کا شوق پورا کرتی رہی ہیں۔
ویڈیو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ کر پسند کر چکے ہیں جبکہ یہ اب تک وائرل ہو رہی ہے۔