بُزرگوں کا حق اولین ہے، 50 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کب لگے گی؟ اسد عمر نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Mar 26, 2021

کورونا وائرس کی ویکسین کو ملک کی اہم شخصیات اور سیلیبریٹیز تو آئے روز لگوا رہی ہیں مگر اب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اپریل کے ماہ میں 50 سال کی عمر اور اس سے زائد تک کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

اسد عمر نے مذید کہا کہ: '' پاکستان نے چین سے کورونا وائرس کی مزید 70 لاکھ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور چونکہ بزرگوں کی صحت ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے اس لئے اب اگلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر تک کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔''

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپ میں اپنے لوگوں کیلئے ویکسین پوری نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ویکسین کے پروڈیوسر انڈیا پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور انڈیا نے ایشیاء کے دیگر ملکوں کو ویکسین کی سپلائی روک دی ہے، پاکستان کو بھی جون تک سپلائی معطل ہوگئی ہے اس لئے چین سے ملنے والی 70 لاکھ ویکسین میں سے 40 لاکھ مکمل تیار ہوں گی جبکہ 30 لاکھ کو مختلف مراحل سے گزار کر یہاں پاکستان میں تیار کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More