کوئی زخم کھا کر مسکرایا تو کسی نے کیا نئی زندگی کا آغاز۔۔۔ گزشتہ ہفتہ کس کے لئے کیسا رہا؟ دیکھیں 5 وائرل تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 14, 2020

دسمبر کے دوسرے ہفتے کے 7 دن یعنی گزشتہ ہفتہ ہلچل اور گہما گہمی سے بھرپور رہا۔ کئی مشہور شخصیات کی زندگیوں میں ایسی تبدیلیاں آئیں جو سوشل میڈیا صارفین سے پوشیدہ نہ رہ سکیں۔ ہر ہفتہ کے آغاز پر ہم آپ کو گزشتہ ہفتہ کی چند ایسی تصاویر دکھاتے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے، یعنی جو تصاویر وائرل ہوئیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر سوشل میڈیا کی مشہور سائٹس فیسبک اور انسٹاگرام پر صارفین بڑی تعداد میں شئیر کرتے ہیں، کسی کو مداحوں کی جانب سے پذیرائی ملتی ہے تو کوئی شدید تنقید کا نشانہ بن جاتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ کن 5 تصاویروں کے خوب چرچے رہے:

1) اقرارالحسن کی تصویر

12 دسمبر کی شب کو پاکستان کے معروف ترین اینکر اقرارالحسن کے ساتھ انتہائی افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور کے علاقے بلاک کے، ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے حملہ کیا اور پھر فرار ہوگئے۔ اقرارالحسن نے چہرے پر لگے زخم کی تصویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی۔ اینکر نے ایک اور تصویر شئیر کی جس میں وہ زخم کے ساتھ مسکرا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اینکر کی بھرپور حمایت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

2) انجن التان کی پاکستان آمد

مشہور ترک سیریز اطغرل غازی کے ہیرو انجن التان گزشتہ ہفتہ پاکستان کے شہر لاہور آئے، ان کی آمد اتنی اچانک تھی کہ سوشل میڈیا صارفین خبر سنتے ہی بے قابو ہوگئے۔ ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ ان کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئیں۔

3) علیزے فیروز کی بیٹے کے ساتھ تصویر

گزشتہ کچھ ہفتوں سے خبروں کی زینت بننے والے اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز نے اپنے بیٹے سلطان کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر بے انتہا وائرل ہوئی۔ وائرل ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ علیزے اور فیروز دونوں کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں، جبکہ علیزے اپنا اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر چکی تھیں۔

4) شاہ ویر جعفری

نامور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے گزشتہ ہفتہ نئی زندگی کا آغاز کیا، ان کی منگنی ہوئی، تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ جوڑی کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جبکہ نیک بہت سی دعائیں بھی ملیں۔

5) ثناء خان

ثناء خان جنہوں نے کچھ ماہ پہلے اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا اور شادی کرلی، ان کی تصاویر آج کل کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتہ بھی ان کی کچھ تصویریں خوب وائرل ہوئیں جس میں وہ شوہر کے ساتھ گھومنے گئی ہوئی ہیں۔

٭ آپ کس تصویر کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More