بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ بالوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ آج کل نوجوانوں کے بال جھڑنے لگ جاتے ہیں اور جب تک وہ بڑی عمر کو پہنچتے ہیں تب تک ان کے بالوں کی جگہ کھلا سر یعنی ٹند دکھائی دینے لگ جاتی ہے۔
اس سب معاملات میں ہماری بھی کچھ کوتاہیاں شامل ہیں۔ ہمیں اپنے بالوں میں کب کب تیل لگانا اور تیل لگانے کا طریقہ کیا ہونا چاہئے، اس کے علاوہ بالوں کو آلودگی اور دھوئیں سے بچانے کی کوشش بھی ہمارے بالوں کو کچھ حد تک فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
ایسی متعدد وجوہات ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوانی میں بال کیوں سفید ہورہے ہیں۔
1۔ وٹامن 12 کی کمی
طبی ماہرین کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی نوجوانی میں بالوں میں سفیدی کی سب سے عام وجہ ہے، اس وٹامن سے بال صرف سفید ہی نہیں ہوتے بلکہ گھناپن ختم ہونے لگتا ہے اور تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔
اس سے بچاؤ کے لئے ہمیں اپنی غذا میں انڈے، گائے کے گوشت اور مچھلی کا اضافہ کیا جائے گا، جبکہ ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن بی 12 سپلیمنٹس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
2- جنک فوڈ کا زیادہ استعمال
اگر صحت سے بھرپور خوراک کھانے کے بجائے جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو جوانی میں بالوں کے سفید ہونے پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔
بیشتر تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ صحت بخش غذا میں موجود کیلشیئم، وٹامن ڈی تھری، کاپر، زنک اور آئرن بالوں کو مضبوط اور صحت مند رکھتے ہیں، جبکہ ان کی کمی بالوں کی سفیدی کا باعث بن سکتی ہے۔
3- ہر وقت فکرمند اور تناؤ کے شکار رہنا
محققین کی جانب سے جوانی میں ہی بالوں کی سفیدی کو تناؤ اور پریشانیوں سے بھی جوڑا جاتا ہے۔
ہر وقت تناؤ اور ٹینشن کے شکار افراد میں اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جو بالوں کو نئی زندگی بخشتے ہیں، جس کے نتیجے میں قبل از وقت بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
4- موروثی
جی ہاں والدین اور دادا دادی سے بھی ورثے میں یہ سفید بال آپ تک منتقل ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہمارے جینز بالوں کی سفیدی میں اہم کردار کرتے ہیں، اگر آپ کے بزرگوں میں کسی کو قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا سامنا ہوا، تو ایسا امکان ہے کہ یہ تجربہ آپ کو بھی ہوسکتا ہے۔