میسنجر کی چیٹ بند کرنے پر میسجز خود بخود غائب، فیس بک میسنجر کا نیا فیچر متعارف

ہماری ویب  |  Nov 14, 2020

دنیا بھر کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو نیا فیچر متعارف کروا دیا ، فیس بک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب میسنجر ایپ میں وینش موڈ فیچر فراہم کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایک ایسی سہولت ہے جس سے اس ' وینش موڈ' کوآن کر کے فیس بک میسنجر سے چیٹ بند کرنے کے بعد تمام میسج ، تصاویر اور ویڈیوز خود بہ خود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

فیس بک ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو یہ سہولت بھی میسر ہو گی کہ وہ کسی کو کوئی تصویر یا اسٹیکر بھیجیں یا ان کا کوئی دوست انہیں تصویر وغیرہ بھیجے تو صارف کے ایک بار دیکھنے کے بعد وہ خود بہ خود چیٹ سے غائب ہو جائے گی۔ مزید یہ کہ بھیجے گئے میسج یا تصویر کا اگر دونوں میں سے کوئی بھی صارف اسکرین شاٹ لے تو دوسرے صارف کو نوٹیفیکیشن کے زریعے آگاہ کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ یہ فیچر اس وقت امریکہ کے صارفین کو آزمائشی طور پر فراہم کیا گیا ہے،کامیاب تجربے کی صورت میں ہی اسے دیگر ممالک کے صارفین کو بھی فراہم کیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More