عام طور پر لوگ گھروں میں گندم کا آٹا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ جیب پر بھاری نہیں پڑتا لیکن کچھ لوگ مختلف غرض سے چاول کا آٹا بھی پکاتے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گندم اور چاول، دونوں میں سے کس کا آٹا صحت کے لیے مفید ہے اور کس کا آٹا نقصان دہ؟
گندم کا آٹا خالص سفید یا ہلکے بھورے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ چاول کا آٹا بھورے چاول یا باریک گراؤنڈ سفید چاول سے بنایا جاتا ہے۔ دونوں آٹوں میں غذائیت کا عنصر مختلف ہے۔
کیلریز
ان دونوں آٹوں میں نمایاں فرق اس میں شامل کیلوریز کا ہے جو صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ایک کپ چاول کے آٹے میں کم از کم 578 کیلوریز موجود ہوتی ہے جبکہ ایک کپ گندم کے آٹے میں 400 کیلوریز کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یوں چاول کے آٹے میں زیادہ کیلریز ہوتی ہیں جو جسم کی چربی بڑھاتی ہیں۔
وٹامنز
اگر وٹامنز اور معدنیات کی بات کی جائے تو چاول کے آٹے کے مقابلے میں گندم کے آٹے میں زیادہ وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں۔ اسی لیے گندم کا آٹا صحت کے لیے مفید ہے بجائے چاول کے آٹے کے۔
فائبر کی مقدار
گندم کے آٹے میں فائبر کا مواد چاول سے بنے آٹے سے زیادہ ہوتا ہے۔ ایک کپ آٹے میں 12 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ چاول کے آٹے میں صرف 4 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔
٭ آپ گھر میں کون سا آٹا استعمال کرتے ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔