لامحدود فوٹو بیک اپ کی سہولت فراہم کرنے والے گوگل فوٹوز نے یکم جون 2021 سے فوٹوز بیک اپ کی سہولت پر چارجز لگانے کا اعلان کردیا، دو سالوں سے استعمال نہ کئے جانے والے اکاؤنٹس کا ڈیٹا حذف کرنے کی پالیسی بھی متعارف کروائی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں سے لامحدود فوٹو بیک اپ کی سہولت فراہم کرنے والے گوگل فوٹوز نے یکم جون 2021 سے فوٹوز بیک اپ کی سہولت پر چارجز لگانے کا اعلان کردیا ہے-
گوگل فوٹوز میں یکم جون 2021 سے قبل 16 میگا پکسل تک اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو 15 جی بی کی اسٹوریج میں شامل نہیں کیا جائے گا- لیکن اس کے بعد اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی میں شامل ہوں گی- البتہ گوگل فوٹوز خریدنے والے پکسل مالکان یکم جون کے بعد بھی اعلیٰ معیاری تصاویر مفت میں اَپ لوڈ کرسکیں گے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک اپنے صارفین کو سب سے زیادہ مفت اسٹوریج 15جی بی دیتا رہا ہے جو کہ دوسرے کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرنے والے سافٹ وئیر سے کئی زیادہ ہے، تاہم اب گوگل فوٹوز پر تصاویر سیف کرنے پر چارجز لگائے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گوگل اسٹوریج مینجمنٹ کے نئے ٹولز بھی گوگل فوٹوز میں شامل کئے گئے ہیں،جس میں ایک ایسا ٹول بھی شامل ہے جس سے صارفین باآسانی دھندلی تصاویر ، اسکرین شاٹ وغیرہ حذف کر سکیں گے ۔