کیا آپ بھی ہمیشہ جوان رہنا چاہتے ہیں تو پھر ۔۔۔ جانیں ایسی عادات جو آپ کو بھی جوان رکھیں

ہماری ویب  |  Nov 11, 2020

بڑھاپا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا اور ہم سب چاہتے ہیں ہر وقت ہی جوان نظر آئیں، فعال، چست و تندرست رہیں اور کسی کے محتاج بھی نہ ہوں۔ لیکن انسان کو اس کی اپنی عادات ہی وقت سے پہلے بوڑھا بنا دیتی ہیں۔

ہم آپ کو آج بتا رہے ہیں ایسی عادتیں جو سائنسی طور پر آپ کو ہمیشہ جوان رہنے میں مدد دیتی ہیں۔

نیند پوری کرنا:

ماہرین صحت کے مطابق: '' آٹھ گھنٹے لازمی نیند مکمل کریں، ایسا کرنا دماغ کے ان ہارمونز کو متحرک کرتا ہے جو جسم کو توانائی دینے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

آلودگی سے بچیں:

تحقیق کے مطابق:'' آلودہ ماحول ہمیں جلد بیمار کردیتا ہے جس کی وجہ سے اینٹی ایجنگ اثرات بھی جلد ابھر آتے ہیں۔ اس لئے قدرتی ماحول میں بھی خود کو رکھیں تاکہ جسم میں ریلیفنگ ہارمونز فعال رہیں۔

چلتے پھرتے رہیں:

اگر ورزش نہیں کریں گے، خود کو حرکت میں نہیں رکھیں گے تو آپ خود کو کبھی جوان نہیں رکھ سکتے، اپنا کام خود کریں، قریب کر راستوں پر پیدل چل کر جائیں، رات کو ایک گھنٹہ لازمی واکنگ کو اپنا معمول بنائیں۔

خود کو پانی کی کمی سے بچائیں:

پانی وافر مقدار میں پیئیں یہ جسم سے ہر طرح کی کثافتوں کا اخراج کرتا ہے جو ہماری صحت کے لئے غیر موزوں ہے، اس سے آپ کی جلد بھی صاف ہو جاتی ہے اور خون میں موجود انزائمز جوکہ دل یا صحت کی خرابی کا باعث بنتے ہیں ان کا بھی اخراج ہو جاتا ہے۔

پتوں والی سبزیوں کا استعمال:

ماہرین صحت کے مطابق: '' سبز پتوں والی سبزیاں قدرتی طور پر غذائی توانائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ آپ کو زیادہ عرصہ تک زندہ اور جوان رکھنے میں مدد دیتی ہیں کوینکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ اور پوٹاشئیم کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ "

گہرے سانس لینا:

گہرے سانس لیں تاکہ آپ کے پھیپھڑوں کو بھی راحت ملے، کیونکہ اس سے اعصابی نظام کو ریلیف ملتا ہے اور جسم کو نقصان پہنچانے والی گیسز کا بھی اخراج ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More