کیا آپ کے ہینڈز فری بھی بہت جلدی خراب ہوجاتے ہیں؟ اگر ہاں تو جانیں انہیں زیادہ عرصہ چلانے کے 3 آزمودہ طریقے

ہماری ویب  |  Nov 11, 2020

لوگوں کے پاس فون ہو اور ہینڈز فری نہ ہوں ایسا ممکن نہیں، چاہے آپ کے پاس سادہ سا اور سستا فون ہو یا بھلے مہنگا ترین اسمارٹ فون، ہینڈز فری خریدنا لازمی ہے لیکن ہینڈز فری چاہے کتنا ہی اچھا کیوں نہ خریدیں 3 یا 4 ماہ سے زیادہ نہیں چل پاتا۔

کچھ لوگ اس کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں، جیسے گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے یا سفر کے دوران، اس کے علاوہ فون یا لیپ ٹاپ پر کوئی ڈرامہ یا فلم دیکھنے کے لیے آواز کی کوالٹی کو معیاری بنانے کے لیے ہینڈز فری کا استعمال لازمی ہوتا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہینڈز فری کی دیکھ بھال میں کہاں غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں جو یہ اتنی جلدی خراب ہو جاتے ہیں؟

آج ہم آپ کو ہینڈز فری کی دیکھ بھال کے لیے بتانے جا رہے ہیں 3 آسان طریقے تاکہ آپ انہیں زیادہ عرصہ چلا سکیں۔

کیبل کا خیال لازمی رکھیں

بے شک ہینڈز فری کی دیکھ بھال کے لیے سب سے زیادہ ضروری اور اہم بات کیبل کی دیکھ بھال ہے۔ ہینڈز فری کے اندر ایک وائر ہوتی ہے جو بہت ہی نازک ہوتی ہے، ہم بے دیہانی میں ہینڈز فری کو موڑ کر رکھ دیتے ہیں جس سے وائر الجھ جاتی ہے، اس سے اندر کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ہینڈز فری سے آواز آنا بند ہوجاتی ہے یا پھر آواز کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔ ایک اور اہم مسئلہ بھی درپیش آتا ہے اور وہ یہ ہینڈز فری کی ایک سائیڈ خراب ہوجاتی ہے، وہ بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے لہٰذا اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اپنے ہینڈز فری کمرہ میں موجود کسی کیل پر لٹکا دیں، اس سے وائر مڑے گی نہیں اور ہینڈز فری بھی خراب نہیں ہوں گے۔ اگر آپ باہر کہیں سفر میں ہیں تو بیگ میں ایک مخصوص جیب میں ہینڈز فری اس طریقے سے رکھیں کہ وہ آپس میں الجھیں نہیں۔

اپنے ہینڈز فری کو صاف رکھیں

کچھ لوگ ہینڈز فری خرید تو لیتے ہیں لیکن اس کی دیکھ بھال بالکل نہیں کرتے، پھر یہ چاہتے ہیں کہ ہینڈز فری زیادہ عرصہ چلیں مگر ایسا ممکن نہیں! کچھ ہینڈز فری کے ائیر پیڈز عارضی طور پر نکل جاتے ہیں، آپ انہیں نکال کر اندر سے صاف کریں۔ اگر ائیر پیڈز نہ نکلتے ہوں تو بھی آپ انہیں خلال کے ذریعے یا پھر گیلے ٹشو پیپر سے صاف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیفٹی پن سے بھی ائیر پیڈز پر جمے میل کو صاف کیا جا سکتا ہے۔

ہینڈز فری کی آواز کو زیادہ نہ بڑھائیں

ہینڈز فری خراب ہونے کی ایک بنیادی وجہ آواز کا ضرورت سے زیادہ اور بچ سے بہت زیادہ ہائی ہونا ہے۔ ہینڈز فری کم والیوم کے ساتھ بھی کافی تیز آواز دیتے ہیں جبکہ آواز تیز کرنے پر اس میں موجود ساؤنڈ سسٹم خراب ہوجاتا ہے، لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھیں، اور ہینڈز فری دیرپا چلائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More