گیم کھیلیں اور پیسے کمائیں ۔۔ 4 ایسے گیمز جن سے آپ بھی پیسے کما سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 11, 2020


کون نہیں چاہے گا کہ اس کی کچھ ایکسٹرا ا ٓمدنی بھی ہو ساتھ ہی وقت بھی اچھا گزر جائے ، اگر آپ گیم کھیلنے کے شوقین ہیں تو آپ گیمنگ کے زریعے بھی پیسہ کما سکتے ہیں ،وہ کیسے ؟ آج ہم آپ کو چار ایسے گیمز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے کھیل کر آپ لطف اندوز تو ہونگے ہی ساتھ ہی کچھ پیسے بھی کما لیں گے ۔

مسٹ پلے :




Mistplayیہ گیم با آسانی پلے اسٹورسے ڈاﺅن لوڈکیا جاسکتا ہے ، آئی فون استعمال کرنے والے حضرات پریشان نہ ہوں ، اس گیم کے ڈولپرز جلد ہی اسے آئی فون کے لئے بھی تیار کررہے ہیں ، ایک بار آپ نے مست پلے کھیلنا شروع کیا تو آپ اس سے پیسے کمانا بھی شروع کریں گے اور ان پیسوں سے آپ ویڈیو گیم آﺅٹ جیسے Nintendo وغیرہ سے پراڈکٹس خرید سکیں گے ۔

سواگ بکس :




Swagbucks ایک اور ایسا فری گیم ہے ،جسے سائن اپ کرتے ہی آپ دس ڈالر حاصل کرتے ہیں بعدازاں جسے آپ گیم کھیلنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔گیمز دراصل تفریح کا ایک زریعہ ہے البتہ آپ اسے کھیلنے کے ساتھ ساتھ کچھ پیسے بھی کما سکتے ہیں ۔

لک ٹاسٹک :




Lucktasticیعنی ایک طرح کی آن لائن لاٹری ،اکثر لوگ لاٹری کے شوقین ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزمانے لئے لاٹری خریدتے ہیں، ان لوگوںکےلئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اب وہ بنا پیسے لگائے بھی لاٹری کھیل کر قسمت آزمائی کا شوق پورا کر سکتے ہیں ۔ جی ہاں Lucktastic ایک ایسا گیم ہے جسے آپ فری جوائن کر کے پلے کارڈ ز حاصل کریں گے اور ان پلے کارڈرز سے آپ گیم میں پیسہ لگا کر اسے کھیل سکتے ہیں ، اس میں آپ کو خود اپنا پیسہ لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی جیسا کہ لوگ اصل زندگی میں لاٹری خریدنے پر لگاتے ہیں ۔ جیسے ہی آپ اس سے پانچ ڈالر کمائیں گے تو آپ اس کا چیک بھی حاصل کریں گے ۔ اس گیم سے دو ڈالر سے لے کر پندرہ سو ڈالر کا کیش پرائز حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

ایچ کیو ٹرائیوا :




HQ Triviaصرف آئی فون یوزرز کے لئے ہے ، اس گیم کو کسی بھی آئی فون ڈوائس میں ڈاﺅن لوڈ کر کے کھیلا جا سکتا ہے ،ہر دن اس گیم میں ایک ایسا خاص وقت ہوتا ہے جس میں لائیو حصہ لیا جاسکتا ہے جبکہ tournament کھیل کر اور اس میں جیت کر بڑے بڑے کیش پرائز بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
تو پھر کون نہیں چاہے گا کہ وہ ایسا گیم کھیلے جو اسے تفریح کے ساتھ ہی کیش پرائز سے بھی نوازے ؟؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More