اگر آپ کے پاؤں کی دوسری انگلی لمبی ہے تو یہ بات ضرور جان لیں کہ ۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 07, 2020

ہم نے اکثر و بیشتر بار یہ دیکھا ہوگا کہ کچھ افراد کے پاؤں کی دوسری انگلیاں انگوٹھے سے لمبی ہوتی ہیں، اور یقیناً ایسے افراد آپ کے خاندان میں بھی موجود ہوں گے، لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین کے مطابق پاؤں کی انگلیوں کی ساخت سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مستقبل میں کسی شخص نے کیسا کام سر انجام دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاؤں کی دوسری انگلی اگر انگوٹھے سے لمبی ہو تو ایسے لوگ انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔

ان کے ذہنوں میں نئے نئے خیالات اور رائے آتی رہتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام نپٹا لیا جائے۔ ماہرین کے مطابق یہ لوگ انتہائی زبردست شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، علاوہ ازیں یہ لوگ دیکھنے میں انتہائی تیز ہوتے ہیں اور مشکل سے مشکل کام کو بہت جلد سیکھ لیتے ہیں۔

ایسے افراد مشکل مسائل کا آسان حل تلاش کر لیتے ہیں اور یہ لوگ مختلف کاموں کو ایک ساتھ کرنے میں بھی انتہائی ماہر ثابت ہوتے ہیں، یہ ایک وقت میں کئی ساری ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More