کورونا ایک بار پھر خطرناک ۔۔۔ کیا عام دوا سے کورونا کے مریضوں کا علاج ممکن ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 07, 2020

لندن: طبی ماہرین نے ممکنہ طور پر عام دوا اسپرین سے کووڈ انیس وائرس کے علاج کی آزمائش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق درد کے لئے استعمال کی جانے والی دوا اسپرین کو اب کورونا کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جائے گا کہ آیا اس بیماری سے متاثرہ افراد میں خون کے جمنے کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی ماہرین کی جانب سے کورونا کے علاج کے لئے مختلف ادویات کے استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے جس میں ہائڈرو آکسی کلوروکوئن ، ڈیکسامیتھا سون ٹیبلٹ اور ملیریا کے لئے استعمال کی جانے والی دوا شامل ہیں۔ لیکن اب درد کی عام دوا اسپرین سے کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

پینل میں شامل طبی ماہر پیٹر ہاربی کا کہنا ہے کہ اس بات پر ایک واضح استدلال ہے کہ کووڈ 19 کے لئے ممکنہ طور پر اسپرین فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ، اور یہ محفوظ، قیمت میں سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اسپرین کے استعمال کے بعد مریض کی صحتیابی کی شرح کو دیکھتے ہوئے ہم ایک خاص حد تک جائیں گے، اس مقصد کے لئے ہم

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More