ماہرین کا فراہم کردہ گردے کی پتھری کے علاج میں معاون صرف چند دن کا نسخہ

ہماری ویب  |  Nov 03, 2020

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد اَفراد گُردے کی پتھری کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ گردے میں پتھری گردوں کے افعال میں خرابی کے باعث ان میں جمع ہوجاتی ہے جو کہ بالکل چھوڑی کنکریوں کی مانند ہوتی ہے اور شدید تکلیف کا باعث بنتی ہے۔

گردے کی پتھری جب مریض کے جسم سے خارج ہوتی ہے تو اس سے مریض شدید تکلیف کے مرحلے سے گزرتا ہے۔ ڈاکٹرز اس مرض کا علاج عموماََ آپریشن بتاتے ہیں تاہم طبی ماہرین کے مطابق چند ایسی غذائیں موجود ہیں، جن کے کھانے سے گردے کی پتھری سے نجات ممکن ہے۔

اگر آپ بھی گردے کی پتھری کا شکار ہیں تو یہ نسخہ آپ کو اس سے نجات دلا سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق لیموں کے رس، زیتون کے تیل اور آب جو سے تیار کردہ یہ نسخہ گردے کی پتھری کو تحلیل کر کے باریک زروں میں تبدیل کر دیتا ہے اور یہ پتھری با آسانی جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔

اس کے لئے زیتون کا تیل 100 ملی لیٹر، آب جو 100 ملی لیٹر، اور لیموں کا رس درکار ہوگا۔ ان تینوں اشیاء کو اچھی طرح ملائیں اور روزانہ صبح نہار منہ تقریباً 50 ملی لیٹر مقدار استعمال کریں۔ اگر باقاعدگی سے اس کا استعمال کریں تو تقریباً چار سے پانچ دن بعد پیشاب کی رنگت قدرے زیادہ پیلی محسوس ہونے لگے گی ، جس کا مطلب ہے کہ نسخہ کام کررہا ہے۔ عام طور پر پتھری کا مسئلہ 8 دن میں مکمل طور پر حل ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More