اداکارہ نے اَچانک آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا چہرہ کیوں ڈال دیا ؟

ہماری ویب  |  Oct 12, 2020

ایک طویل عرصے سے پاکستان میں گوری رنگت کا مسئلہ پایا جاتا ہے اور رنگت کو ہی خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا ہے، اسی سلسلے میں رنگ گورا کرنے کی مختلف کریمز اور ان کے اشتہار بھی کامیاب ہوتے ہیں۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ اِلیاس نے گوری رنگت کے لئے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا۔

ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اُنہوں نے نکھری سفید رنگت کے لئے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں پر طنزیہ جواب دیا۔

آمنہ الیاس مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہتی ہیں کہ میں ہوں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کا سبب جاننا چاہتے ہیں؟

بعد ازاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس ایک آٹے سے بھرے تسلے میں اپنا منہ ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اب کریں گے میرے فینز میرا اعتماد۔

بعد ازاں ویڈیو کے اختتام میں ماڈل آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ خدا کے لئے، پہچانو خود کو۔

علاوہ ازیں معروف ماڈل کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

#endcolourism #nofairnesscreams

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں متعدد ایسی اداکارائیں موجود ہیں جو کہ فیئرنس کریم کے اشتہارات میں کام نہیں کرتی جس میں اداکارہ اقراء عزیز، عائشہ عمر اور دیگر اداکارئیں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More