کیا کہوں کہ کس طرح، میں نے خود کو زندہ رکھا ہے! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ مشہور اداکار جو کمال کی شاعری بھی کرتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 10, 2020

کہتے ہیں کہ جو قدرت کے نظاروں اور ہر چیز کو گہرائی سے دیکھتا ہے، وہ شاعر کہلاتا ہے۔ شاعری پڑھنے اور اس کا شوق رکھنے والے تو بہت ملیں گے لیکن شاعری کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

یہ بات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ہماری شوبز انڈسٹری کے اداکار ٹیلنٹ میں کسی ے کم نہیں۔ آج ہم آپ کو چند ایسے قابل اور ماہر اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ شاعری کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔

1) یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری کی صلاحیتیں وقت کے ساتھ ساتھ مزید نکھر گئیں۔ جو لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں وہ اس بات کا اندازہ با خوبی لگا سکتے ہیں کہ یمنیٰ کس قدر اچھا لکھتی ہیں۔ یمنیٰ نے انسٹاگرام پر کئی شاعری کی ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔



2) عمران اشرف

عمران اشرف نا صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک شاندار لکھاری بھی ہیں، اداکار بہترین شاعری کرتے ہیں۔ حال ہی میں ان کا لکھا ہوا ڈرامہ "مشک "، جس میں یہ خود بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، نجی ٹی وی چینل سے نشر ہورہا ہے۔ اس ڈرامے کے زبردست ڈائیلاگز نے مداحوں کو تو اپنے سحر میں جکڑ ہی لیا ہے ، ساتھ ہی نامور اینکر اقرارالحسن بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران اشرف کو خوب سراہا جسے اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا۔



3) یسرہ رضوی

یسرہ رضوی کی شاعرانہ صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، انہیں لوگ اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک شاعرہ کے طور پر بھی جانتے ہیں، ان کا پورا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کی شاعری سے بھرا پڑا ہے۔ مداحوں کی جانب سے ان کی شاعری کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More