کہتے ہیں کہ محبّت کی شادیاں آخر تک نبھائی جاتی ہیں، لیکن ہماری شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کو دیکھا جائے تو یہ بات محض مذاق ہی لگتی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی معروف اداکار ہیں جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ محبّت کی شادی کی لیکن ان کا رشتہ قائم نہ رہ سکا اور بات طلاق تک آپہنچی۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ کون ہیں وہ نامور جوڑیاں۔
1) آمنہ شیخ اور موہب مرزا
آمنہ اور موہب پاکستان کی مشہور ترین جوڑی ہے، دونوں کی محبت کے قصوں کی ہر جانب کافی گونج ہوا کرتی تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ 10 سے زائد سال کا عرصہ گزارا جبکہ الله نے انہیں شادی کے تقریباً 9 سال بعد ایک بیٹی بھی عطا کی لیکن وہ بھی ان کا رشتہ نہ بچا سکی اور یوں یہ دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ مداح کافی عرصہ تک ان کی علیحدگی کا یقین ہی نہ کر سکے۔
2) سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری
یہ پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی تھی، سائرہ اور شہروز دونوں کو ہی ان کے مداح بے حد پسند کرتے تھے، لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی جبکہ طلاق کے کچھ دن بعد ہی شہروز نے معروف ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا۔ واضح رہے سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام 'نوریح' ہے۔
3) حمیرا ارشد اور احمد بٹ
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے ماڈل احمد بٹ سے محبت کی شادی کی تھی، دونوں اپنی زندگی میں کافی خوش تھے لیکن پھر دونوں کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں گلوکارہ نے پہلے تو مسترد کردیا لیکن بعدازاں یہ اعتراف کیا کہ اب وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں، یوں 2019 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔