یہ 10 لاکھ روپے لیتی تھیں! پاکستان کے وہ 5 مشہور ٹک ٹاکرز کون ہیں جنہیں ٹک ٹاک بند ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا

ہماری ویب  |  Oct 10, 2020

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی عوام میں ٹک ٹاک کا جنون سوار تھا، ناصرف نوجوان نسل بلکہ ہر عمر کے افراد ہی یہ ایپلیکیشن استعمال کر رہے تھے تاہم پاکستان کی حکومت نے اس ایپ کو ملک میں بین کردیا ہے۔

ملک میں ایپ کے بند ہونے کے بعد مشہور و معروف ٹک ٹاکرز کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، کیوں کہ انہیں مختلف پروڈکٹس کے برانڈز اپنی اشیا کی تشہیر کے لاکھوں روپے دیتے تھے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سے ٹک ٹاکر کو کتنے پیسوں کا نقصان ہوا۔

1) اریقہ حق

اریقہ حق پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر ہیں، انھیں بے شمار لوگوں نے بہت زیادہ میک اپ کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بھی بنایا، اریقہ کے ٹک ٹاک پر 6 ملین سے زائد فالوورز تھے، اریقہ کسی بھی اسپانسرڈ ویڈیو یا کسی برانڈ کی تشہیر کے 6 سے 8 لاکھ روپے لیتی تھیں۔

2) عثمان عاصم

عثمان عاصم آغاز میں اپنے دوستوں کو ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیتے تھے لیکن بعدازاں انہوں نے دوستوں کے اسرار پر خود ہی ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔ عثمان ایک اسپانسر ویڈیو کے 4 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ وصول کرتے تھے۔

3) کنول آفتاب

کنول آفتاب کو بہت تھوڑے عرصہ میں شہرت حاصل ہوئی، ان کے ٹک ٹاک پر 6 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ کنول ہر اسپانسرڈ ویڈیو کے 4 لاکھ جب کہ ماڈلنگ شوٹ کے 3 لاکھ روپے وصول کیا کرتی تھیں۔

4) ذوالقرنين

ذوالقرنين کا شمار بھی نامور ٹک ٹاکرز کی فہرست میں شامل ہے، ان کی بہترین اداکاری صلاحیتیں ان کی شہرت کی وجہ بنی۔ ان کے 8 ملین سے زائد فالوورز تھے جب کہ یہ ہر اسپانسرڈ ویڈیو کے لیے 5 سے 8 لاکھ اور ایک منٹ کی ماڈلنگ کے لیے 10 لاکھ روپے لیتے تھے۔

5) جنت مرزا

جنت مرزا پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسان ہیں، ان کے 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 1 ملین فالوورز ہیں۔ یہ ماڈلنگ کے 10 لاکھ روپے سے زیادہ وصول کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More