کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسکول کو بند کر دیا گیا، بچوں کو کیا سزا دی گئی؟

ہماری ویب  |  Oct 10, 2020

لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آچکی ہیں اور کورونا کے پیشَ نظر سخت ایس و پیز کے تحت اسکول و کالجز میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے طلبعلموں کو سزائیں بھی دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا جبکہ بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی اسکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا جبکہ بچوں کے کندھوں پر ان کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھا گیا۔

بچوں کو سزا کے طور پر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر اسکول اساتزہ اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔ اِسکول ٹیچرز کا کہنا تھا کہ بچوں کو اتنی دیر دھوپ میں کھڑا کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا مؤقف سامنے آیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صرف اسکول سیل کیا گیا ہے لیکن کسی طلبہء کو سزا نہیں دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More